مرزا جازب بیگ بیوروچیف 9 نیوز گجرات
تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر پولیس کی اطلاع ملی کہ برساتی نالہ محمود آباد فتح پور سے ایک نامعلوم بچے کی نعش ملی ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ دولت نگر عبدالرحمن ڈوگہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کے معائنے کے بعد اردگرد کے دیہات میں نعش کی شناخت کے لئے اطلاع دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو بھی دی گئی جنہوں نے ڈ ی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ دولت نگر عبدالرحمن ڈوگہ کو ہدائیت دی کہ وقوعہ کو جلد از جلد ٹریس کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جو پولیس ٹیم نے مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی،کرائم سین یونٹ نے بھی موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔ اس دوران نعش کی شناخت مسمی ہاشم خاں ولد لعل خاں قوم پٹھان حال مقیم خانووال نے کرلی، جس نے پولیس کو بتایا کہ نعش اس کے گیارہ سالے بیٹے ناز ولی کی ہے،جو دو دن پہلے سے گھر سے غائب تھا،جسے آخری دفعہ ملزم علی رضا عرف جوجا ولد غلام نبی قوم بلوچ کے ساتھ دیکھا گیا ہے، مجھے قوی شبہ ہے کہ ملزم علی رضا مذکور نے میرے بیٹے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا ہے، پولیس نے مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں زیردفعہ 302/377/364Aتعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرلیا اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارکر ملزم علی رضا عرف جوجا ولد غلام نبی قوم بلوچ ساکن منڈی بہاؤالدین کو گرفتارکرلیا۔جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کہا ہے ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث وحشی ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

دس سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار.تھانہ دولت نگر، گجرات
Latest posts by 9news (see all)