خاتون اول 506

خاتون اول، اسلام حیا کا پیکر

عقیلہ رضا:نامہ نگار/ڈپٹی بیورو چیف اسلام آباد

“خاتونِ اول”
کچھ عرصہ قبل عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی نظریں پاکستان کی خاتونِ اول پر مرکوز رہی جب وہ سفید عبایا میں مکمل پردے کے ساتھ بہت ہی باوقار انداز میں ایوانِ صدر کے ھال میں داخل ہوئیں،لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو،یہ دیکھ کر خوشی بھی بہت ہوئی کہ پاکستان کی خاتونِ اول مکمل باپردہ ہیں، ماشاءاللہﷻ۔

خاتونِ اول پاکستان


پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی خاتونِ اول ہیں جو باپردہ ہیں۔خاتونِ اول صوم وصلوة کی پابند اور اسلام سے محبت کرنے والی ہیں اس کے ساتھ ہی تصوف سے گہرا تعلق بھی رکھتی ہیں،خاتونِ اول کے باپردہ انداز کو عرب میڈیا میں بہت سراہا گیا لیکن افسوس کہ پاکستانی میڈیا پر بیٹھ کر بہت سے لوگوں نے تنقید کی اور یہ تنقید آج تک جاری ہے،نہ صرف انکے پردے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ انکے کردار کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیاسی مخالفین کی جانب سے مسلسل کردار کشی کے جواب میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی جو کہ یقیناً ایک اچھا عمل ہے۔
حیرت کی بات ہے جو لوگ چھپ چھپ کر شادی پر شادی کرتے ہیں وہ بھی تنقید کر رہے ہیں(کون کون بے ہودہ گفتگو کے ذریعے سے تنقید کر رہا ہے اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں )
سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر اس طرح سے ایک باپردہ خاتون کی کردار کشی کرنا اور مذاق اڑانا کیا یہ ہمیں زیب دیتا ہے۔سیاسی مخالفین کی بے ہودہ گفتگو اور الزامات سے یقیناً ان کی اخلاقی اور ذہنی تربیت واضح ہوتی ہے۔تنقید کرنے والے یہ نہیں جانتے کہ وہ تنقید خاتونِ اول پر نہیں بلکہ اسلام پر کر رہے ہیں کیونکہ پردہ کا حکم اللہﷻ نے دیا ہے۔
جو لوگ اپنے مخالف کو جواب دینے کے بجاۓ ان کی عورتوں کی کردار کشی کرتے ہیں دراصل وہ اپنے کردار کو واضح کرتے ہیں کہ ہمارا کیا کردار ہے۔
پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں ایسا ہوا ہے کہ خاتون اول ہر غیر ملکی دورے پر ساتھ نہیں ہوتیں ورنہ پہلے تو خاندان کی تمام ہی خواتین ملکی خرچے پر مزید خرچے کرنے کے لیے جایا کرتی تھیں،ایسے تمام لوگ جو بے سروپا باتوں سے بہتان بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہیں ان کو پہلے اپنے گھر پر نظر ضرور ڈالنی چاہیے اور ان کے لیے یہ مشورہ بھی ہے کہ خاتونِ اول کو نشانہ بنانے کے بجاۓ اب ذرا اپنی کی گئی کرپشن پر نظر ڈال لیں جو پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے۔عوام اب باشعور ہے وہ ایسی تمام گندی سیاست کو سمجھتے ہیں اچھی طرح سواۓ چند کہ جو اب بھی ایسوں کا ساتھ دیتے ہیں،اِن کرپشن زدہ لوگوں کے ایسے ذاتی حملے واضح کرتے ہیں کہ ان کی چوری بڑی اور ثابت شدہ ہے، آپنے آپ کو کرپشن سے بری نہیں کر سکتے اس لیے خاتونِ اول کو نشانہ بناۓ ہوۓ ہیں۔
بہرحال مجھے خوشی ہے اس بات کی کہ پاکستان کی نمائیندگی کرنے والی خاتونِ اول ایک باپردہ خاتون ہیں اِن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ واقعی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اول ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں