بولان سے اسلام آباد پیدل مارچ

اسلام آباد (9نیوز)
کچھی بولان (بلوچستان) سے نوجوان مسلسل ایک ماہ تک پیدل سفر کرتے ہوئے جب اسلام آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کرنے کے لئے انجمن جوانان پاکستان کے صدرجنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل خود موجود تھے،
استفسار پر پتا چلا کہ نوجوانوں کا یہ قافلہ سردی، پہاڑ، اور راستوں کی دیگر تکالیف کسی دنیاوی مقصد کیلئے نہیں بلکہ حرمت رسول ﷺ کی شان اقدس کی ناموس کی خاطر برداشت کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرانے اور فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے آئے ہیں۔
ہمارے نمائندہ رحیم خٹک سے بات کرتے ہوئے اس قافلے کے لیڈر بابر خان صاحب کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نبی کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملک کے سفیر بیٹھے ہیں ہمارا حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،
اس قافلے میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل تھے،
شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نا کیا تو یہ قافلہ اور انجمن جوانان پاکستان کے نوجوان اس احتجاج کو مزید آگے بھی لیکر جا سکتے ہیں۔