بنوں نیوز: ولا خیل سورانی میں گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا، ودیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ولاخیل سورانی میں اتوار کے روز دن10بجکر15منٹ پر سیف اللہ خان ولد میرسردار خان سکنہ ولا خیل سورانی بنوں کے گھر میں بجلی کے شاٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو لپیٹ میں لے لیا گھر کے افراد نے کمروں سے نکل کر جانیں بچائیں اور ریسکیو1122کو بھی اطلاع دی لیکن تنگ گلیوں کی وجہ سے گاڑی متاثرہ جگہ تک نہ پہنچ سکی اور واپس چلی گئی تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا اس دورن گھر میں موجود 25لاکھ روپے نقد جل گئے جبکہ 7لاکھ روپے نقد راک کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے اور15تولے سونا یا تو جل گیا یا پھر منہدم ہونے والے کمرے کے ملبے میں دب گیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کمبل،پہننے والے کپڑے،گندم کی بڑی مقدار،شناختی کارڈ اور گھر کے استعمال کی تمام اشیاء جل گئیں صرف گھر کے افراد کے زیب تن کئے ہوئے کپڑے ہی بچ سکے متاثرہ خاندان کے سربراہ سیف اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ محمود خان اور ڈپٹی کمشنر بنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی فوری مالی مدد کریں کیونکہ تمام جمع پونجی آگ کی نذر ہوگئی

بنوں نیوز: ولا خیل سورانی میں گھر میں آتشزدگی…
Latest posts by 9news (see all)