376

راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں پولیس مقابلہ

ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے اٹک پولیس کی صادق آباد کےعلاقہ میں کاروائی، ڈاکؤوں کی پولیس پرفائرنگ۔فائرنگ کےتبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ زخمی ڈاکو کی شناخت بختی خان کےنام سے ہوئ جوڈکیتی کی وارداتوں میں اٹک پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈاکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل دوسرا گرفتار، ایس ایچ او طاہر ریحان نے اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ساتھ ڈکیتوں کے گروہ کا گھیراؤ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر کھول دیا۔
پولیس مقابلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا.
‏گرفتار ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔اٹک پولیس کو ریڈ کے لئے راولپنڈی پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی۔بین الصوبائی ڈکیت گینگ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں کے پی کے میں بھی چالان ہو چکا ہے

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں