399

اسائنمنٹ جمع کرانے کے بہانے مسلمان لڑکی کو بلا کر زیادتی، دانتوں میں کیل ٹھونک دیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں

اسائنمنٹ جمع کرانے کے بہانے مسلمان لڑکی کو بلا کر زیادتی، دانتوں میں کیل ٹھونک دیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

رانچی ( 9 نیوز ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک مسلمان لڑکی کو یونیورسٹی اسائنمنٹ جمع کرانے کے بہانے بلا کر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرنس یادیو نامی نوجوان نے مسلمان لڑکی کو اسائنمنٹ جمع کرانے کے بہانے بلایا۔ لڑکی جب پرنس یادیو کے پاس پہنچی تو وہاں اس کے اور بھی ساتھی موجود تھے۔ پرنس یادیو نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے زہر پلادیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ملزم نے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کیلئے لاش کو پھانسی کے پھندے پر لٹکادیا۔

دوسری جانب جب اسائنمنٹ جمع کرانے کیلئے جانے والی لڑکی گھر نہ پہنچی تو اس کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا جسے اگلے روز اس کی لاش ملی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ لڑکی کو قتل کرنے سے پہلے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے دانتوں میں کیل ٹھونکے گئے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں